• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا

کوئٹہ (آن لائن) شالکوٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کلی کمالو میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نےفائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ملزمان جبکہ فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد بلال زخمی ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کےہسپتال منتقل کردیا۔
کوئٹہ سے مزید