کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر طاہر موسی خیل نے کہا ہے کے ڈاکٹر شازیہ کی نجی اور ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر بدنیتی سے لیک کرنے کے شرمناک اور غیر قانونی عمل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہ صرف ایک خاتون ڈاکٹر کی عزتِ نفس پر حملہ ہے بلکہ آزادی اظہار اور احتجاج کے آئینی حق کو دبانے کی مذموم کوشش بھی ہو گی ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکتیں اور کردار کشی کی مہمات ینگ ڈاکٹرز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ہم اپنے جائز حقوق اور ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اس فرسودہ اور انتقامی نظام میں جہاں حق مانگنے پر ذاتیات کو نشانہ بنایا جائے، وہاں باعزت طریقے سے کام کرنا دن بدن ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ہم اعلیٰ حکام، محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں۔ ڈاکٹرز کی کردار کشی، ہراسانی اور ذاتی معلومات لیک کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو YDA بلوچستان سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ڈاکٹر طاہر موسیٰ خیل ہم سائبر کرائم ونگ FIA سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے *ڈٹے رہیں گے، جھکیں گے نہیں۔