• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر بس اور ٹرالے میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹروے پر بس اور ٹرالے میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک جنڈو کے قریب موٹروے پر لاہور جانے والے ٹریک پر پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ایک امدادی گاڑی موقع پر پہنچ گئیں ،حادثہ میں بس کا ڈرائیور 47 سالہ نذیر محمد ولد محمد معروف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کا حصہ کاٹ کر لاش کو نکالا، حادثے میں دو مسافر 55 سالہ سید طالب شاہ ور ان کی اہلیہ 49سالہ نگینہ طالب زخمی ہوگئی ، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید