اسلام آباد (عاطف شیرازی) اکادمی ادبیات پاکستان کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر منگل کو اسلام آباد میں خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے تقریب میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کی صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، سابق سربراہان اور ملک کے ممتاز ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔