کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح او پی ڈی کا باقاعدہ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنا طبی معائنہ کروایا،،میئر کراچی نےاسپتال پہنچ کرعام مریضوں کی طرح پرچی حاصل کی، او پی ڈی میں اپنی باری کا انتظار کیا اور بغیر کسی خصوصی پروٹوکول کے ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروایا،اس موقع پر میئرنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صحت کی معیاری سہولتیں ہر شہری کو بلا امتیاز اور مساوی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسپنسر آئی اسپتال کی حالت مختلف تھی تاہم آج یہ ادارہ عوام کے اعتماد کا مرکز بن رہا ہے۔