کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے مختلف مزدور فیڈریشنز کے رہنماؤں اور ٹریڈ یونین کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے جمعرات 11 جون کو دوپہر12 بجے آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والے سیمینار میں بھرپور شرکت کرکے جمہوری جدجہد میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں، انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ سیمینار سے پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی، سینیئر صحافی اور دانش ور خطاب کریں گے۔