آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: ہم یہاں منیٰ میں پہنچے، یہاں اے سی بہت تیز تھا، کیا سردی سے بچاؤ کے لیے ہم پاؤں پر چادر یا کمبل ڈال سکتے؟ اور سر یا چہرے پر اس طرح کمبل اوڑھ سکتے ہیں کہ چہرے اور سَر سے مَس نہ ہو؟
جواب: اِحرام کی حالت میں پاؤں پر چادر یا کمبل ڈال سکتے ہیں، مَرد کے لیے احرام کی حالت میں ایسی چپل پہننا منع ہے جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی چھپ جائے، پاؤں پر کپڑا ڈالنا منع نہیں ہے۔
سردی یا گرمی سے بچاؤ کے لیے سر پر اس طرح سے کپڑے کا سایہ وغیرہ کرنا کہ کپڑا چہرے اور سر پر نہ لگے یہ جائز ہے، تاہم سر اور چہرے پر کمبل ڈالنے میں اندیشہ ہے کہ نیند کے دوران وہ چہرے یا سر پر لگے گا، اس لیے سونے سے پہلے کوئی ایسی مناسب تدبیر اختیار کی جائے جس سے کپڑا، کمبل وغیرہ چہرے اور سر پر نہ لگے، اور سردی سے بچاؤ بھی ہوجائے۔