آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: حاجی نے سرکاری حج اسکیم میں قربانی کے پیسے جمع کروائے تھے، اب اس کا ارادہ ہے کہ وہ دم شکر خود ادا کرے، اور جو رقم حج کی قربانی کے لیے جمع کی تھی، اس میں عید الاضحیٰ کی واجب قربانی کی نیت کرلے۔ کیا ایسے کرسکتا ہے ؟
جواب: جی ہاں، حجِ قران یا تمتع کرنے والے حاجی نے دمِ شکر (حج کی قربانی) کی نیت سے حج اسکیم میں رقم جمع کرائی ہو تو بھی وہ اَز خود دمِ شکر ادا کرسکتا ہے، نیز حج اسکیم کے مطابق دمِ شکر کا مقررہ وقت آنے اور جانور ذبح ہونے سے پہلے پہلے وہ اس میں عید الاضحی کی واجب قربانی کی نیت کرسکتا ہے۔