• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(پ ر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر کاظم عباس نےسندھ حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیاتی، انتظامی اور سکیورٹی مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔شہر بھر میں مجالس و جلوسِ عزا کے روٹس پر جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کام فوری مکمل کئے جائیں، جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، سیوریج کے مسائل، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ایک اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عزاداری کے مراکز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جامع سکیورٹی پلان مرتب کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید