• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری میں اضافہ، ہر تیسرا بچہ اسکول سے باہر، ہر پاکستانی 3لاکھ 30ہزار کا مقروض، کنامک سروے میں تشویشناک رجحانات

اسلام آبا(اسرارخان) پاکستان اکنامک سروے 2025-26 نے ملک کی معیشت، سماجی حالات اور ماحولیاتی صورتحال کے بارے میں ایک انتہائی تشویشناک اور جامع تصویر پیش کی ہے، جس میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ، تعلیم اور انسانی سرمائے پر کم سرمایہ کاری، بڑھتا ہوا سرکاری قرض، خوراک و توانائی میں شدید درآمدی انحصار، ماحولیاتی بحران، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نمایاں ہیں۔ تعلیم و انسانی سرمائے پر کم سرمایہ کاری، غربت کے باعث شہریوں کی بدلتی غذائی عادات،بنیادی سہولتوں میں کمی ہوئی ہے ۔59 لاکھ بیروزگار، ہرتیسرا بچہ اسکول سے باہر، غربت کی شرح 21.9 سے بڑھ کر 28.9 فیصد،سرکاری قرضہ 833 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فی فرد قرض 3,30,365 روپے،قرض جی ڈی پی کے 65.6 فیصدکے برابر،بجٹ کا بڑا حصہ صرف سود کی ادائیگی پر خرچ ہورہا ہے۔ شدید ماحولیاتی آلودگی، تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز جیسے سنگین چیلنجز، اکنامک سروے میں تشویشناک رحجانات کینشاندہی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید