• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں صورتحال بدستور کشیدہ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24 ارکان گرفتار

ظفر آباد/میرپور( جنگ نیوز)آزاد کشمیر میں صورتحال بدستور کشیدہ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24 ارکان گرفتار،محکمہ قانون و انصاف آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے سےختم مقدمات بحال کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں پر واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بحال کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم کا کہنا ہے کہ میرپور میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24 اراکین گرفتار کر لیے گئے، بیشتر گرفتار اراکین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور ویڈیو بیانبھی ریکارڈ کروائے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید