• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی تفریحی ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیزی سے گامزن، عوامی سماعت مکمل

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی تفریحی ٹیکس کے نفاذ کے لئے تیزی سے گامزن ،حتمی شکل دی جا رہی ہے یہ ٹیکس شادی ہال ، ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز،ایئر بی این بی ،مارکی وغیرہ کے بل کے اوپر ایک فی صد کے حساب سے لگایا جائے گا اس پر پبلک ہیرنگ گزشتہ روز کے ایم سی ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی کی گئی جس کے بعد میونسپل کمشنر ابرار احمد جعفر نے افسران پر مشمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس ٹیکس پر آنے والے اعتراضات کا جائزہ لے گی اور اپنی تجاویز کو فائنل کرے گی لیکن دلچسپ بات یہ ہے تین سو سے زائد منتخب سٹی کونسل کے ممبران میں سے ایک کو بھی مزکورہ ٹیکس کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہےحتیٰ ٰ کہ حکومتی پارٹی کا کوئی رکن بھی اس جائزہ کمیٹی کا ممبر نہیں ہےجبکہ منظوری انہی کونسل ممبران نے دینا ہے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق اخلاق احمد خان کمیٹی کے کنوینر اور عبدالحنان بھٹو ، وصی عثمانی ، سہیل احمد اور سارہ عارف کمیٹی میں رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینگی اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس ٹیکس کو کے ایم سی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر دیا جائے گا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے میونسپل ٹیکس کے بعد یہ دوسرا ٹیکس ہو گا جو ان سے وصول کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید