ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، کار سرکار میں مداخلت کرنے کے لزام میں حسین آگہی الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر کے بیٹوں کیخلاف اندراج مقدمہ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 17افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،کینٹ پولیس نے ملزم نوید سے 10لیٹر شراب، ملزم وارث سے 10لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 15لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم اکبر سے 10لیٹر شراب، ملزم حاجی حسن سے 10لیٹر شراب، قطب پور پولیس نے ملزم بابر سے 30لیٹر شراب، ملزم ناصر سے 560گرام چرس، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹر شراب، کپ پولیس نے ملزم منیب الرحمان سے شراب کی بوتلیں، ملزم شان سے 3 لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم رمضان سے 50گرام آئس، بی زیڈ پولیس نے ملزم عمر سے 1060گرام چرس، ملزم رمضان سے 15لیٹر شراب، ملزم ممتاز سے 20لیٹر شراب، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم عنصر سے 10لیٹر شراب، الپہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 50لیٹر شراب اور صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم سعادت سے 1220گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ، تھانہ ڈی ایچ اے ملتان پولیس نے جعلسازی کے ذریعے پلاٹ ہتھیانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 عدد پسٹلز 30 بورمع گولیاں برآمد کرلیں،تھانہ قطب پور پولیس نے 8سالہ بچی سے مبینہ چھڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کردیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے قاری کی 12سالہ بچہ سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت مین خیانت کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،قادر پورراں پولیس نے ٹریفک حادثہ میں معمر شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر اشتہاری کو فرار کرانے اور نازبیا حرکات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے لزام میں حسین آگہی الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر کے بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے عدالت میں جعلی و فرضی اقرار نامہ جمع کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں سونا ،چاندی اور نقدی وغیرہ لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے زیادتی کے درج مقدمہ میں بیانات سے منحرف ہونے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،قطب پور پولیس نے شہری کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں متعدد افراد نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔