ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی بیان میں سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والا یہ افسوسناک سانحہ انتہائی دلخراش ہے جس نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے ملتان کو سوگوار کر دیا ہے،انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔