ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے بھی وفاقی بجٹ 27-2026کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی براہ راست نشر ہونیوالی بجٹ تقریر سننے کا چیمبر ہاؤس میں اہتما م کیا، سینیئر نائب صدر شیخ محبوب الہٰی نائب صدر شیخ فہیم ستار اور دیگرنے بجٹ تقریر سننے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ مجموعی طور پر بیلنس بجٹ پیش کیا گیا، تاہم بہتر ی کی گنجائش موجود ہے، اسرائیل ایران جنگ کے بعد بہتر صورتحال کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ، فکس ٹیکس سکیم ریٹیلرز کے ساتھ ساتھ ہول سیلر اور ڈسٹری بیوٹرز پر بھی عائد کی جائے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور معاشی بہتری کے لیے ٹیکس فری زون بنائے جائیں اور اس سلسلے میں جنوبی پنجاب میں کم ازکم ایک ٹیکس فری زون اور ملتان میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری زون میں انڈسٹری لگائے جانے کا ٹائم فریم دیا جائے اور کم از کم 20 سالہ لیز پر جگہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جانا چاہیے، 7 فیصد اضافہ کم ہے، اس موقع پر سیکریٹری جنرل حماد رانا، ظفر اقبال صدیقی، احمد رضا، محمد محمود، محمد نبیل اور دیگر ارکان شامل تھے۔