ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ مادل ہائی سکول ملتان میں امتحان میں نقل کی معاونت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مادل ہائی سکول گلگشت ملتان میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے انگریزی کے امتحان کے دوران ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو طالب علم کو نقل میں معاونت فراہم کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے ملزم کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے ۔