ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ ڈی ایچ اے پولیس کو صفت بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی 13سالہ کرشمہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان خادم حسین ، صدیق ، زاہد خان وغیرہ آئے اور بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے مخدوم رشید پولیس کو وحید نے کہا کہ نامعلوم ملزمان میری بیوی طاہرہ کو اغوا کرکے لے گئے بستی ملوک پولیس کو بلال نے بتایا کہ میری بیوی رابعہ بانو کو نامعلوم ملزمان ورغلاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے امیر مائی نے کہا کہ ملزم وقاص نے میری بہو اور پوتے کو اغوا کرلیا صدر جلالپور پولیس کو شکیل نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میرے بھائی کو اغوا کرکے لے گئے مظفر آباد پولیس کو سجاد نے کہا کہ میری بیٹی آمنہ کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس کو فیصل شہزاد نے بتایا کہ میری بہن فزکس کا پیپر دینے سکول گئی جسے نامعلوم عورت سکول کے پچھلے دروازے سے لیکر فرار ہوگئی۔