• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیکورٹی کمپنی کی کیش وین سے 30 کروڑ روپے لوٹ لئے، 2 گارڈ اور ڈرائیور زیر حراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے مسلح ملزمان 30کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس نے کیش وین کے دو سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے، سکیورٹی کمپنی کا عملہ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں چائے پینے کیلئے رکا تو ملزمان کیس کے تھیلے اپنی گاڑی میں منتقل کرکے فرار ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق جوہرآباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی۔ملزمان 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پرطلب کرلیا۔ ضلع سینٹرل پولیس کا کہنا ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کے عملے کے بیانات کے مطابق سکیورٹی کمپنی کا عملہ طارق روڈ سے نجی بینک جوہرآباد کی حدود میں کیش پہنچانے کے لئے روانہ ہوا تھا،دوران سفرفیڈرل بی ایریا بلاک 14رضوان پارک کے قریب عملہ چائے پینے کے لئے رکا۔ اسی دوران 4 ملزمان موقع پر پہنچے اورسیکیورٹی کمپنی کی وین پرقبضہ کر لیا اورکیش وین کو الطاف پکوان والی گلی کی جانب لے گئےجہاں کیش کے تھیلے وہاں پہلے سے موجود دوسری ڈبل کیبن گاڑی میں منتقل کرکے فرار ہوگئے ۔

اہم خبریں سے مزید