اسلام آباد (اسرار خان)خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال کیلئے مختص کردہ 19.922 ارب ڈالر کے بجٹ سے ایک نمایاں اضافہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مالی سال 27-2026 کے لیے غیر ملکی امداد اور بیرونی قرضوں کی مد میں 23.378 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے، جو کہ ختم ہونے والے مالی سال کے لیے مختص کردہ 19.922 ارب ڈالر کے بجٹ سے ایک بڑا اچھال (نمایاں اضافہ) ہے۔