• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل بینکنگ میں 55 فیصد حصص کی فروخت، متعدد سرمایہ کاروں کی دلچسپی

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ شعبے کی ممکنہ بڑی ڈیل میں ایزی پیسہ بینک میں ٹیلی نار گروپ کے 55فیصد حصص کی فروخت کا عمل تیز ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل گروپ، جس میں یو فون اور ٹیلی نار پاکستان پہلے ہی شامل ہو چکے ہیں، نے بھی اس سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام اور مالیاتی شعبے سے وابستہ باخبر ذرائع کے مطابق ممکنہ سرمایہ کاروں کو کمپنی سے متعلق ابتدائی معلومات، مالیاتی اعداد و شمار اور دیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ سرمایہ کاری کے امکانات اور کاروباری صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

اہم خبریں سے مزید