پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانی اور پاکستان بزنس فورم یورپ بھرپور کردار سر انجام دیتے رہیں گے۔ پاکستانی صحافیوں کی پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے ہیڈ آفس میں بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہوراقبال کے ساتھ ملاقات ہوئی۔دورانِ ملاقات 13 اور 14جون کو فرانس میں ہونے والی پاکستان بزنس فورم فرانس کی 5سالہ اور پاکستان بزنسفورم یورپ کی 1 سالہ تقریبات کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔