• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک کے سیا سی منظر نامہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی۔ وزیر اعظم نے یہ دعوت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپو زیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی تقریر کے جواب میں دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین،قانون اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ماضی میں بطور اپوزیشن لیڈر بھی میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت کی دعوت دی تھی تاہم اس پیشکش کو حقارت سے ٹھکرا دیا گیا، ہم آج بھی اس کیلئے تیار ہیں، یہ سب ہمارے بھائی ہیں کوئی لڑائی نہیں، آئیں، میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کی طرف بڑھیں، اپوزیشن کو آج بھی کہتا ہوں آئیں مل کربیٹھیں، سیاست اپنی اپنی، وژن اپنا اپنا، خیالات اپنے اپنے لیکن پاکستان ہے توہم ہیں۔ چاروں صوبوں کی یکساں ترقی بطور وزیراعظم میری ذمےداری ہے،پاکستان کے لیے جو بھی قربانی دی جائے وہ کم ہے۔چاروں صوبوں کے افراد منتخب ہو کر آئےپاکستان کو مضبوط بنانا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید