کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کی صحافی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ اظہار آزادی پر کوئی پاپندی قبول نہیں کی جائے گی ،حکومت پیکا ایکٹ واپس لے۔ میڈیا پر پاہندیاں ختم کی جائیں۔ ملک میں آزادی اظہار رائےپر غیر اعلانیہ پاہندی ختم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے تحت اظہار رائے کی کم ہوتی آزادی پر منعقدہ مذاکرے میں کیا گیا جس میں سی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری مقصود یوسفی ،پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، پروفیسر سلیم مغل ، صدر شعبہ ابلاغ عامہ علمہ یونیورسٹی ڈاکٹر یاسمین فاروقی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصر اللہ چودھری ، سیکرٹری ریحان خان چشتی ، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، کے یوجے کی سیکریٹری لبنی جرار نقوی، سینئر صحافیوں مظہر عباس اور دیگر نے حصہ لیا، مقررین نے کہا کہ صحافت کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے۔ صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور اسکلز سیکھنا ہوں گی۔