• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت موسمیاتی تبدیلی کو محض ماحولیاتی مسئلہ نہ سمجھے، پائلر

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے مزدور رہنما کرامت علی کی یاد میں’مزدور اور موجودہ معاشی صورتحال‘ کے عنوان سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کو محض ماحولیاتی مسئلہ نہ سمجھے، بلکہ اسے مزدوروں اور غریبوں کا بحران قرار دے۔ حالیہ وفاقی بجٹ میں محنت کش طبقے پر پڑنے والے ماحولیاتی اثرات کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسین نے خبردار کیا کہ پاکستان کی معیشت کا 80سے 85فیصد حصہ غیر رسمی شعبے (انفارمل سیکٹر) پر مشتمل ہے۔ پائلر کے ڈائریکٹر عباس حیدر نے حال ہی میں تجویز کردہ سندھ لیبر کوڈ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مہمانِ خصوصی عارف حسن کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں غریب بستیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانی ہوں گی۔ انہوں نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لئے کم لاگت حل تجویز کیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید