• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں شکست کا خوف ن لیگ کی بوکھلاہٹ کا سبب بن چکا، ترجمان و میئر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی و ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شکست کا خوف ن لیگ کی بوکھلاہٹ کا سبب بن چکا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ صرف سیکیورٹی وجوہات کے باعث مؤخر ہوا، عوامی جوش و جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے جلسہ ہوتا تو میرپور آزاد کشمیر بھی کشمور اور میرپورخاص کی طرح تاریخی عوامی اجتماع کا گواہ بنتا آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کا انجام گلگت بلتستان جیسا ہونے والا ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ نے صحت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر میں ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں این آئی سی وی ڈی سندھ کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے، جہاں ملک بھر سے مریض مفت علاج کے لیے آتے ہیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سےپہلے ن لیگ اپنی کارکردگی پر نظر ڈالے ن لیگ کی سیاست لاہور سے آگے نہیں بڑھ سکی، پورے پنجاب کو نظر انداز کیا جا رہا ہے وفاقی حکومت آج تک سکھر تا حیدرآباد موٹروے مکمل نہ کر سکی، عوام جواب مانگ رہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ پنجاب حکومت الزام تراشی چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید