• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں طبقہ وسائل پر قابض، شہری بنیادی سہولتوں سے محروم، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ، ظالمانہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جمعہ7 اگست کو ملک بھر میں یومِ احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں مزار قائد سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، اس سے قبل 6 اگست کو تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپ او ر 1500 سے زائد مقامات پر کارنر میٹنگز جبکہ جے آئی یوتھ کے تحت ریلیاں نکالی جائیں گی ،حکمران طبقہ تمام وسائل پر قابض ہے جبکہ اہل کراچی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،پاکستان میں 10کروڑ سے زائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر ”بھتہ ٹیکس“ مسلط کر رکھا ہے اور پیٹرول کے ہر لیٹر پر 125 روپے تک لیوی وصول کی جا رہی ہے، کراچی میں 42 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں موجود اور ہر موٹر سائیکل سوار لیوی دینے پر مجبور ہے، حکومت صرف کراچی کے موٹر سائیکل سواروں سے روزانہ تقریباً 53 کروڑ، ماہانہ 16 ارب اور سالانہ 192 ارب روپے وصول کر رہی ہے جو ناقابل برداشت معاشی بوجھ ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس فوری طور پر ختم اور پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے،انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ روز کراچی میں مون سون کی بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی کے الیکٹر ک کے تقریباً 200 فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر کے مختلف علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث اگر شدید بارشیں ہوئیں تو پورا شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے، ضروری ہے کہ ایمرجنسی سروسز، ریسکیو اداروں اور تمام بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور پر آن بورڈ لیا جائے،نالوں کی صفائی کے لیے 53 کروڑ روپے مختص کیے گئے مگر شہر کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، جگہ جگہ نالوں سے نکالا گیا،کچرا دوبارہ انہی نالوں میں ڈال دیا جاتا ہے جس سے نکاسی آب کا نظام مزید متاثر ہو رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید