• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی اپیل پر سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف مظاہرے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی اپیل پر آج پورے سندھ میں جلال پور کینال اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سندھ کے مختلف شہروں، اور اضلاع میں عوام، وکلاء، سیاسی کارکنان، کسانوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر سندھ کے پانی، زمین، وسائل اور آئینی حقوق پر ہونے والے مسلسل حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئیے۔دریں اثناکراچی میں بھی سندھ یونائیٹڈ لائرز فورم اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے تین تلوار پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں وکلاء، سول سوسائٹی، سیاسی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جلال پور کینال، دریائے سندھ کے پانی پر قبضے، سندھ کی زمینوں پر کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر قبضے، سندھ کے وسائل کی لوٹ مار اور آئینی حقوق کو کمزور کرنے کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے جگدیش آہوجا، منیر نائچ، محمد فہیم ضیاء ایڈووکیٹ، خواجہ نوید امین ایڈووکیٹ، عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ، رحمان کورائی ایڈووکیٹ، زبیر احمد ممبر سندھ بار کونسل، رشید راجڑ ممبر سندھ بار کونسل، ساون سندھی ایڈوکیٹ، رحمان عزیز ایڈوکیٹ، خادم برڑو، متیع اللہ گوندل ایڈووکیٹ، عمر حسیب پنہور ایڈووکیٹ، ساون سندھی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سندھ کے پانی، زمین، وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ جلال پور کینال سندھ کے خلاف ایک خطرناک اور منظم سازش ہے۔ دریائے سندھ کے پانی کو سندھ سے چھین کر پنجاب کو سیراب کرنے، سندھ کی زرخیز زمینوں کو بنجر بنانے، سندھ کے کسانوں کو تباہ کرنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کسی بھی کوشش کو سندھ کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید