کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولیمارپیتل والی گلی کے قریب مبینہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئےجبکہ جوانوں کی فائرنگ اورشہریوں کے مبینہ تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ، ساتھی موقع پر سے فرار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل سہیل اورکانسٹیبل امتیاز زخمی ہو ئے ،واقعے کی اطلاع ملنے پر رضویہ سوسائٹی تھانے کی پولیس فوری طورپرموقع پرپہنچی اورزخمی پولیس جوانوںزخمی حالت میں گرفتار ملزم کو اسپتال منتقل کیا جہاںملزم دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگیا،آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے زخمی دونوں اہلکاروں کے لیے سی سی فرسٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا ہے ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سینٹرل سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کی جائیں۔