کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے امریکی حملے میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ تہران میں 4جولائی سے آغاز،قم میں 7کو خصوصی مذہبی تقریب ہوگی،9جولائی کو مشہد میں تدفین کی جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات 4 جولائی سے تہران میں شروع ہوں گی، جبکہ 7جولائی کو مقدس شہر قم میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔