• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پر پیٹرول کی قیمت میں بھاری لیویز، ٹیکسز اور مارجنز کا بوجھ برقرار

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرول کی قیمت میں حالیہ ردوبدل کے باوجود صارفین عوام پربھاری لیویز، مارجنز اور دیگر چارجز کا بوجھ برقرار، فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 151 روپے 88 پیسے مختلف لیویز، ٹیکسز، ایڈجسٹمنٹس اور مارجنز کی مد میں وصولی جاری ہے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی سے قبل ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 221 روپے 90پیسے بنتی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کے بعد اس کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید