• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابی نتائج بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان انتخابی نتائج بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، گلگت بلتستان الیکشن والے دن فارم 45سے انکار پر ہمارے احتجاج اور میڈیا پر جانے سے فارم کا اجرا ہوا ورنہ فارم 46،47کا کھیل یہاں تیار تھا۔ہماری جیتی ہوئی نشست پر تین باردوبارہ گنتی کے آرڈر جاری کر کے نتائج بدلنے کی کوشش جاری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کے آڈیو بیان اور رزلٹ نہ دینے کے احکامات بھی موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 12حلقوں میں واضح کامیابی حاصل کی۔2نشستوں پر نتائج غیر قانونی طور پر روک کر کچھ پولنگاسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم کہاں سے آیا ہے ؟
اہم خبریں سے مزید