نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیاآرمی چیف مقرر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی اور اس کا اطلاق 30 جون سے ہو گا۔بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اوپیندر دیویدی اسی روز ریٹائر ہو جائیں گے۔