اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے ا علیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی،ترمیم کے تحت ججوں کی سماجی اور ثقافتی تقاریب میں شرکت پر پابندی ختم کر دی گئی، ججز کومتعلقہ چیف جسٹس کو تحریری اگا ہ کرنا ہوگا ،ججز متعلقہ چیف جسٹس کی اجازت سے سیاسی اور سفارتی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے،اس ضمن میں اب جج صاحبان تحریری طور پر متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس یا سپریم کورٹ(اگر وہ چیف جسٹس آف پاکستان نہ ہوں)اوروفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دو/ دو سینئر ترین ججوں کو متعلقہ رجسٹرارز کے ذریعے فوری مطلع کریں گے،وفاقی آئینی عدالت یا سپریم کورٹ کے جج کے معاملہ میں، وہ متعلقہ عدالت کے چیف جسٹس اور 4سینئر ترین ججوں کو مطلع کریں گے، اگر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یا کمیٹی مقررہ وقت میں کارروائی نہ کرپائے تو وفاقی آئینی عدالت یا سپریم کورٹ کا وہ فورم جسے جج نے مطلع کیا تھا، اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے گا۔