اسلام آباد(نامہ نگار/ نیوز ایجنسی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، بجٹ میں غریب کے لئے کچھ بھی نہیں، نہ لوڈشیڈنک کم ہو گی نہ بجلی کی قیمت اور نہ ہی دیگر اشیا سستی ہوں گی۔انھوں نے ایکبار پھر مطالبہ کیا بانی پی ٹی آئی تک فوری رسائی دی جائے اور ملاقاتوں پر عائد پابندی کے حوالے سے واضح جواب فراہم کیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال اور بعدازاں میڈیا سے گفتگوکے دوران وفاقی بجٹ کو بھیتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کا بڑا حصہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے جبکہ حکومت کو اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لانا چاہیے۔