• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے سپلائی چین کا اہم کردار گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی سول حساس ادارے نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور دھما کہ خیز مواد فراہم کرنے والے سپلائی چین کے اہم کردار کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق طاہر کے بھائی طلال عرف زید بلوچ جو خود ٹی ٹی پی کا فعال رکن ہے اور ( سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک میں نام شامل ہے) افغانستان میں مقیم ہے ۔ ملزم کو ٹی ٹی پی کے لیے الیکٹرانکس سامان، جدید ڈرون، موبائل فون بیٹریاں، چپس، انورٹرز اور دیگر آلات فراہم کرنے کا ذمہ دار بنا رکھا تھا۔طلال کی ہدایت پر ڈرون موٹرز ، فریم، پروپیلرز، بیٹریاں ، اور IED بنانے کے لیے مانگر و کنٹرولر بورڈز نٹ بولٹ ، کلپ وائر ، ہیٹ ٹرنک وائر ، ڈروانز ،اور یگر الیکٹرانکس اشیاء خریدنا طاہر کا کام تھا۔یہ سامان کراچی کے مختلف مارکیٹوں ( صدر، بولٹن مارکیٹ ، رنچھوڑ لائن ) اور آن لائن پلیٹ فارمز سے منگواتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید