اسلام آباد(طاہر خلیل )وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ ، سیف سٹی توسیع منصوبہ کیلئے 270 کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد جیل ،بارڈر مینجمنٹ سسٹم دہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی ، 3 نئے ریجنل پاسپورٹ دفاتر قیام کیلئے رقوم مختص ۔وفاقی بجٹ میں وزارت داخلہ کے لیے مختص ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آئیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پاسپورٹ ایپلیکیشن کے بائیومیٹرک سسٹم اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے 53کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔