• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 10افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور کم عمر بچوں سمیت10افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون بنارس، علی گڑھ چپل مارکیٹ کے قریب ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شکیل جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول شکیل بنارس پل پر چپلوں کی دکان پر کام کرتا تھا ، شٹر بند کرنےکے دوران پل کے نیچے سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث گولی لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ، اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 13 سالہ عبدالباسط ولد عبدالواحد اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7-D میں واقع گھر میں گولی لگنے سے 19 سالہ زینب زوجہ انس زخمی ہوئی، میٹروول میں باغ خیبر کے قریب اندھی گولی لگنے سے 63 سالہ محمد جناب ولد سعید میران زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بلاک ایل میں 34 سالہ یاسین ولد اسماعیل زخمی ہوا ، اعظم بستی میں اندھی گولی لگنے سے 40 سالہ خاتون ارشاد زوجہ خالد زخمی ہوگئی، رزاق آباد دھنی پارتو گوٹھ میں اندھی گولی لگنے سے 10 سالہ سشانت ولد روشن زخمی ہوگیا ، پنجاب چورنگی کے قریب 35 سالہ شوکت ولد علی گل نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا، کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ نورعالم ولد شیرعالم ، ناردرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ کاشف ولد نثاراللہ زخمی ہو گئے ،منگھوپیر حضرت آباد میں فائرنگ سے 80 سالہ دنیا خان ولد کالا خان زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید