ملتان (سٹاف رپورٹر) امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے زیر اہتمام ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق، صدر سردار عاصم بھٹی، مرکزی سیکرٹری جنرل طارق شاہ، سرپرست اعلیٰ ملک محمد وسیم، ضلعی جنرل سیکرٹری مہر عاشق، پرویز اقبال بودلہ اور ملک شہباز سمیت دیگر نے کی،اس موقع پر صوفی محمد صدیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کا حکومتی ریٹ 310 روپے فی کلو ہے لیکن ایل پی جی مافیا کمپنیز اور دکاندار من مرضی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ سو روپے کلو تک ایل پی جی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف غریب رکشہ ڈرائیورز شدید پریشانی سے دوچار ہیں بلکہ غریب شہری بھی مہنگے داموں ملنے والی ایل پی جی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں حکومت و انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والے مافیا کو جرمانہ کرنے کی بجائے چھ چھ ماہ کی سزا دیں اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر حکومتی ریٹ پر ایل پی جی کا ریٹ مقرر نہ کیا گیا تو امن پنجاب رکشہ یونین جگہ جگہ احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔