• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے محنت کش یونین نے بجٹ کو عوام دشمن اور خود کش حملہ قرار دیدیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے محنت کش یونین رجسٹرڈ کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان نے بجٹ 2026-27 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محنت کشوں، سرکاری و نجی ملازمین، پنشنرز اور متوسط طبقے کے لیے مایوس کن اور عوام دشمن بجٹ کو خودکش حملہ قرار دیا ہے،قاضی منور نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مہنگائی‘ بے روزگاری‘ بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلوں، کم ہوتی قوت خرید اور معاشی مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے،ایسے حالات میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے بجائے حکومت نے ایک ایسا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جو عام آدمی کے مسائل کم کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کرنے کے مترادف ہوگا،انہوں نے کہا کہ بجٹ کی سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک طرف عوام کو قربانیوں کا درس دیا جا رہا ہے جب کہ دوسری طرف مراعات یافتہ طبقے اور منتخب نمائندوں کی تنخواہوں اور مراعات میں غیر معمولی اضافہ کیا جا رہا ہے،یہ طرزعمل معاشی انصاف اور جمہوری اقدار کے منافی ہے اور عوام میں احساس محرومی کو مزید بڑھا سکتا ہے،قومی اداروں کی مجوزہ نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پالیسیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اثاثے ملک و قوم کی ملکیت ہیں اور انہیں خسارے کا جواز بنا کر نجی شعبے کے حوالے کرنا مسئلے کا مستقل حل نہیں۔
ملتان سے مزید