• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ ڈونرز ڈے پر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تقریب کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عالمی بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت اور انسانی جانوں کو بچانے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی کارکنان اور رضاکاروں نے شرکت کی،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تنزیل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو ضرورت مند مریضوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کی اس مہم میں حصہ لیں، بلڈ ٹرانسفیوڑن آفیسر ڈاکٹر محمد ارسلان نے خطاب کرتے ہوئے کہا خون عطیہ خداوندی ہے اور یہ انسانی جسم کا انتہائی قیمتی جزو ہے اس کی اہمیت کو پیش نظر رکھنا چاہیے، تقریب میں ڈاکٹر محمد خالد بخش ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ناصر جان ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر حرا اعوان ڈاکٹر سہیل الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر اے ڈی کنول ایڈمنسٹریٹر بلڈ بینک عبدالواحد دورانی عدنان بخاری زاہد شاہ ذوالکرنین محمد الطاف سمر شفیق سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید