• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ، ڈاکٹر عابد خان کو تھوراسک سرجری کے شعبہ میں جدید جراحی تکنیکوں کا اعزاز حاصل

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں جدید تھورا سک سرجری کے ممتاز ماہر، محقق اور استاد ڈاکٹر عابد خان نے تھوراسک سرجری کے شعبے میں متعدد جدید جراحی تکنیکوں کے آغاز کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان میں تھوراسک سرجری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معروف سرجن ڈاکٹر محمد عابد خان گزشتہ دو دہائیوں سے مریضوں کے علاج، جدید جراحی تکنیکوں کے فروغ، طبی تحقیق اور نوجوان سرجنز کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہائبرڈ گیسٹرو ایسوفیجل ایناسٹوموسس، ٹوٹل مکینیکل گیسٹرو ایسوفیجل ایناسٹوموسس، ہائبرڈ گیسٹرو جیجونل ایناسٹوموسس، تھری پورٹ وی اے ٹی ایس تھائمیکٹومی، یونی پورٹل وی اے ٹی ایس تھائمیکٹومی اور کلاٹڈ ہیموتھوریکس میں یونی پورٹل وی اے ٹی ایس جیسی جدید جراحی تکنیکیں متعارف کروائیں۔
پشاور سے مزید