اسلام آباد(جنگ نیوز)ترکش سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اور کانووکیشن اسلام آباد میںمنعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور دادا دادی، نانا نانی (گرینڈ پیرنٹس) کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سفارت خانہ ترکیہ کے ایجوکیشنل کونسلر ڈاکٹر مہمت توران تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں سلیم احمد شیخ، ملک اظہر محمود، لٹل پروفیسر زیدان حامد، ملک عرفان قیصر اور مس مہوش شامل تھے۔سفارت خانہ ترکیہ کے ایجوکیشنل کونسلر ڈاکٹر مہمت توران نے اپنے صدارتی خطاب میں سکول کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ مجھے ماسکول کے پروگراموں میں شرکت کر کے دلی مسرت ہوتی ہے کیونکہ یہاں واقعی تعلیم کے ٹرکش اسٹینڈرڈز ان ایجوکیشن پر کام ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ ادارہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ اور مثالی بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملک اظہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو بہترین کاریگری سے تخلیق کیا ۔اس الٰہی اصول کے تحت دنیا کا ہر بچہ منفرد ہے اور اس کے اندر کوئی نہ کوئی چھپا ہوا پوٹینشل ضرور موجود ہوتا ہے۔ لٹل پروفیسر زیدان حامد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔