• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی آپریشن میں 10 سالہ بچی کی ہلاکت، ملوث پولیس افسر گرفتار، جیل منتقل

لاہور (آصف محمود بٹ)سی سی ڈی آپریشن میں 10سالہ بچی کی ہلاکت، ملوث پولیس افسر گرفتار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو روزانہ پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے، انصاف کی فراہمی تک کارروائی جاری رہے گی۔ پنجاب پولیس نے 10 سالہ بچی ہانیہ کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس افسر کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی جاری ہے اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید