• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی قومی اسمبلی کااجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی کے ساتھ اجلاس ،وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت5اہم شاہراہ منصوبے جون2027تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں سندھ میں وفاقی عوامی شعبہ ترقیاتی پروگرام کے اہم منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور 140 ارب 91 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اہم شاہراہی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاق اور صوبے کے اشتراک سے جاری پانچ اہم شاہراہی منصوبوں پر بات کی گئی، جن میں سندھ کوسٹل ہائی وے، مہران ہائی وے، روہڑی۔گڈو روڈ، ٹنڈو الہٰیار۔ٹنڈو آدم ڈوئل کیرج وے اور سانگھڑ۔روہڑی روڈ منصوبہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر علاقائی رابطوں میں نمایاں بہتری، تجارت اور نقل و حمل میں سہولت اور صوبے بھر میں معاشی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید