• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ تا قمبر بس سروس کا نیا روٹ، شرجیل کا اجلاس

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت خصوصی بس روٹس اور لاڑکانہ تا قمبر پیپلز بس سروس کا نیا روٹ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مزید ڈبل ڈیکر بسیں جلد کراچی پہنچنے والی ہیں یہ فیصلے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے ایک اہم اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری اور مجوزہ پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں، ان کے آپریشنل امور، پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ڈبل ڈیکر بسوں، ای وی ٹیکسیز، ای وی بسز، پیپلز بس سروس، گرین لائن اور اورنج لائن کے آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید