اسلام آباد (فاروق اقدس) جمہوریہ کروشیا کے وزیر خارجہ ویور پی امور ڈاکٹر گورن گرلیچ ریڈمین آج پاکستان پہنچیں گے وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے کسی بھی کروشیائی وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخ میں پہلا سرکاری دورہ ہوگا جس سے دونوں ممالک کے سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک سنگ میل اور اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا امکانی طور پر وہ وزیراعظم اور چیئرمین سینٹ سے بھی ملاقات کریں گے وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس تاریخی دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے جن میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔