۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دہ (شاہد نعیم) خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے سعودی عرب کے آئل ٹینکر ʼʼودیان‘‘ کو ایران کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قانون اور عالمی بحری گزرگاہوں کے تحفظ سے متعلق قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کے مطابق یہ کارروائی ایران کے اس مسلسل جارحانہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل کی عکاسی کرتی ہے۔