• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا کارگو طیارے کی 8 جنوری 1999 کو پہلی پرواز، 7جولائی 2026 کو 81 منٹ کی آخری اڑان

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے قریب لاپتا پاکستانی کارگو طیارے نے 8جنوری 1999 کو پہلی پرواز کی جبکہ 7جولائی 2026کو 81منٹ کی اڑان آخری سفر ثابت ہوئی۔ بوئنگ 737 400طیارے کی امریکا میں پہلی رجسٹریشن N1015B کے بطور پر ہوئی اور بطور مسافر طیارہ 8 جنوری 1999 کو پہلی اڑان بھری۔ طیارہ انگویلا میں VP-BAR کے طور پر 27 اپریل 1999 کو رجسٹرڈ ہوا اور ایروفلوٹ کے ذریعے اڑان بھری۔ پھر انڈونیشیا میں لیز ہوا اور نئی رجسٹریشن PK-GZO دو جولائی 2004 کو ہوئی اور گاروڈا انڈونیشیا کے لئے سفر شروع کیا۔

اہم خبریں سے مزید