کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین میں31کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کردیئے اور کے ایم سی پنشن کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ جعلی پنشن وصول کرنے والے1200افراد پکڑےمائی کولاچی روڈ پر ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے مقام پر نئے فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گےاس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، پیپلزلیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں اور دیگر بھی موجود تھے، ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کا ایک دیرینہ مسئلہ، جو عرصہ دراز سے حل طلب تھا، اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔