• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ گل پلازہ کمیشن کی رپورٹ عام کی جائے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحۂ گل پلازہ کمیشن کی رپورٹ عام کی جائے۔ رپورٹ کو جاننا عوام کا حق ہے، رپورٹ میں آخر ایسے کون سے نام ہیں جنہیں چھپایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ سندھ کی بجائے غیر سنجیدہ افراد سندھ انفارمیشن کمیشن میں پیش ہوئے، جبکہ محکمہ قانون سندھ بھی اپنی بے بسی کا اظہار کر چکا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ اپنی انکوائری رپورٹ سندھ انفارمیشن کمیشن کو دینے کا پابند ہے، بدھ کو انفارمیشن کمشنر سندھ کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اگلی سماعت پر کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید